کوئٹہ(نمائندہ جسارت)بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں کوئلہ کان کے اندر کام کے دوران ٹرالی کی زد میں آ کر مزدور جاں بحق ہو گیا۔اطلاعات کے مطابق واقعہ شاہرگ میں پیش آیا جہاں ایک مقامی کوئلہ کان میں کام کے دوران کوئلہ کی ترسیل کے لیے کام آنے والی ٹرالی رسی ٹوٹنے کے سبب ایک مزدور ہدایت ولد عبدالقادر کو جا لگی جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہو گیا۔