مشرقی آسٹریلیا میں یک عورت اپنے گھر کے عقبی صحن میں ایک بہت بڑا اژدہا دیکھ کر خوف و ششد کی کیفیت میں مبتلا ہوگئی جو ایک بڑی چکادڑ کو ثابت نگل رہا تھا۔
برسبین کے بالکل شمال میں نارتھ لیکس سے تعلق رکھنے والی تووا فیریس نے اس واقعے کی تصاویر اور ویڈیو فوٹیج بنائی جس میں دکھایا گیا ہے کہ سانپ درخت سے لٹکا ہوا ہے ، اس کے جسم نے چمگادڑ کو چاروں طرف جکڑا ہوا ہے اور وہ اپنے جبڑے کو حیران کُن حد تک پھیلا کر چکادڑ کو نگل رہا ہے۔
فیرس نے نیوز ویک کو بتایا کہ وہ صبح کے وقت دالان میں بیٹھ کر کافی پی رہی تھیں جب انہوں نے باہر درخت پر اژدہے کو دیکھا۔
اُن نے منظر کی تصویر کشی کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ایک “عجیب سی آواز” سنی جو اس سے پہلے کبھی نہیں سنی تھی۔ جب میں نے باہر دیکھا تو ایک طویل القامت سانپ ایک چمکادڑ کو نگل رہا تھا۔