امریکا نے ایرانی پاسداران انقلاب کے 2 عہدیداروں پر پابندیاں عائد کردیں

360

امریکا نے ایرانی پاسداران انقلاب کے دو عہدیداروں پر انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے ہوئے پابندیاں عائد کردیں۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا نے ایرانی سیاسی قیدیوں اور مظاہرین کے خلاف انسانی حقوق کی پامالیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں ایران کے اسلامی انقلابی گارڈز کے دو عہدیداروں پر پابندی کی  منظوری دے دی ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ علی ہیمتیان اور مسعود صفدری  جنھیں آئی آر جی سی  کا تفتیش کار بتایا گیا ہے اور ان کے قریبی خاندانوں کے ملک میں داخلے سے روک دیا جائے گا۔

امریکی وزیر خارجہ نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق  میشن نےایران می ہیومن رائٹس کی صورتحال کے بارے میں ہمارے خدشات کو واضح کردیا ہے،  امریکہ خلاف ورزی کرنے والوں کو جوابدہ ٹھہرائے گا لہذا آج  علی ہیمیمیان اور مسعود صفداری کو 2019 اور 2020 میں مظاہرین کے خلاف انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کاذمہ دار  سمجھا ہے۔