کوہاٹ یونیوسٹی:طالبات کیلیے سفید شلوار اور آستینوں والی قمیص لازمی قرار

350

پشاور(آئی این پی )سرکاری جامعات میں نیا ضابطہ لباس(ڈریس کوڈ)متعارف کرانے کا سلسلہ جاری ہے۔کوہاٹ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں بھی نیا ضابطہ لباس لاگو کر دیا گیا ہے۔ یونیورسٹی ترجمان کے مطابق نئے ضابطہ لباس پر عمل درآمد15مارچ2021ء سے کرنا لازمی ہو گا۔نئے ضابطہ لباس کے تحت کوہاٹ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے طالبات کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ سفید شلوار اور آستینوں والی قمیض پہنیں گی۔