جمہوری قوتیں نااہل حکومت کے خلاف ایک پیج پر ہیں،بلاول

113

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے سینیٹ میں چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے حوالے سے پی ڈی ایم پینل کے اعلان پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سینیٹ میں پی ڈی ایم پینل کے امیدوار نامزد ہونے پر یوسف رضا گیلانی اور عبدالغفور حیدری کو مبارک باد پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جمہوری قوتیں نااہل حکومت کے خلاف ایک پیج پر ہیں، سید یوسف رضا گیلانی کی سینیٹ انتخابات میں جیت پاکستان کے عوام کی فتح ہے۔