گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی۔
جی اسمبلی میں پیش کی گئی قرار دادا میں کہا گلگت بلتستان کوسینیٹ اورقومی اسمبلی میں نمائندگی دی جائے، مسئلہ کشمیرمتاثرکئےبغیرگلگت بلتستان کوعبوری آئینی صوبہ بنایاجائے۔
وزیراعلیٰ خالد خورشید نے کہا کہ گلگت بلتستان کو قومی اداروں میں نمائندگی دینا وقت کی ضرورت ہے،گلگت بلتستان کے عوام محب وطن شہری ہیں۔
دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنایا جاسکتا ہےاس میں چین ہماری حمایت اور بھارت پراپیگنڈا کرے گا۔
Histrionic day for the people of #GilgitBaltistan all parties unanimously demand interim provincial status for GB to ensure constitutional rights for the people… truly a leap forward… kudoos to all who made it possible pic.twitter.com/V02Jf43K2y
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) March 9, 2021
وفاقی وزیرسائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے قرارداد کی منظوری کو تاریخی دن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں نے متفقہ طور پر گلگت بلتستان کو صوبہ بنانے کا مطالبہ کیا ہے جو کہ وہاں کے لوگوں کا آئینی حق ہے۔
معاون خصوصی شہباز گل نے کہا کہ آج گلگت بلتستان کے عوام نے اپنے پارلیمانی نمائندوں کے زریعے یک زبان ہو کرعبوری صوبے کی قرار داد پاس کی یہ پاکستان کے تاریخ میں ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے،انشاللہ گلگت بلتستان کے عوام کے عوام ترقی کے سفر میں دوسرے صوبوں کے ساتھ شانہ بشانہ آگے بڑھیں گے۔