اسرائیلی سفارتخانے کے قریب دھماکے میں ایرانی ہاتھ تھا‘ بھارت

319

نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارت نے کہا ہے کہ نئی دہلی میں اسرائیلی سفارتخانے کے قریب دھماکے کے پیچھے ایران کا ہاتھ ہے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بھارت کے انسداد دہشت گردی اداروں نے 29 جنوری کو نئی دہلی میں اسرائیلی سفارتخانے کے قریب کیے گئے بم دھماکے کی تحقیقات کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔بیان کے مطابق تفتیش سے ثابت ہوا ہے کہ دھماکے میں دیسی ساختہ بم کا استعمال کیا گیا۔ بم ریموٹ کنٹرول تھا اور اسے دھماکے کی جگہ نصب کیا گیا۔ بیان میں مشتبہ افراد کی فہرست تیار کرنے کا ذکر بھی کیا گیا ہے۔