اسلام آباد(صباح نیوز)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ دنیاکشمیری خواتین کیخلاف انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لے۔ خواتین کے عالمی دن پر پیغام میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ دستور پاکستان خواتین کومساوی حقوق کی ضمانت دیتا ہے، قانون سازی، پالیسی، ادارہ جاتی اور انتظامی موثر اقدامات کے ذریعے خواتین کو سیاسی ،معاشی اور سماجی طورپر بااختیار بنانے میں ہم نے نمایاں پیش رفت کی ہے،خواتین نے کورونا وبا کیخلاف قوم کے اجتماعی ردعمل ، بحالی کی کوششوں میں موثر کردار ادا کیا،اس دن کو مناتے ہوئے ہم مقبوضہ جموں وکشمیر کی خواتین کی حالت زار کو فراموش نہیں کرسکتے،عالمی برادری ان سنگین جرائم کا ادراک کرتے ہوئے بھارت کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کرے۔