خورشید شاہ کیخلاف اثاثہ جات کیس کی 15مارچ تک سماعت ملتوی

71

سکھر (آن لائن) سکھر کی احتساب عدالت میں خورشید شاہ آمدن سے زاید اثاثہ جات کیس کی سماعت، گواہان کے بیانات قلمبند، سماعت 15 مارچ تک ملتوی کردی گئی۔ سکھر کی احتساب عدالت کے جج فرید انور قاضی نے پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما خورشید شاہ ،ان کی 2 بیگمات ،2 بیٹوں ایم پی اے فرخ شاہ ،زیرک شاہ اور داماد صوبائی وزیر اویس قادر شاہ اور ان کے بھائی جنید قادر شاہ سمیت 18 ملزمان کیخلاف نیب کہ جانب سے ایک ارب 23 کروڑ روپے کے آمدن سے زاiد اثاثہ جات بنانے کے الزام میں داخل ریفرنس کی سماعت کی ۔ پیپلزپارٹی رہنما کو ایمبولینس پر این آئی سی وی ڈی اسپتال سے عدالت لایا گیا جبکہ صوبائی وزیر اویس قادر شاہ ،ایم۔پی اے سید فرخ شاہ اور دیگر ملزمان بھی عدالت میں پیش ہوئے۔ احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید احمد شاہ نے کہا کہ سینیٹ انتخابا ت کے بعد پی ڈی ایم چیئرمین سینیٹ اور اس کے بعد پنجاب اسمبلی کی پیش قدمی کرے گی ، وزیراعظم نے جو اعتماد کا ووٹ لیا ہے وہ غیرآئینی اور غیر قانونی ہے ۔