لاڑکانہ(بیورو رپورٹ) محکمہ اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرس کے تعاون سے ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن لاڑکانہ کی جانب سے آل سندھ انٹر کلب موئن جو دڑو ہاکی ٹورنامینٹ کے فائنل میں انتہائی سخت مقابلے کے بعد کراچی کی ٹیم نے چیمپین شپ جیت لی، مقرر وقت میں مقابلہ 1.1 گول سے برابر رہا، میچ کے 5 منٹوں میں لاڑکانہ کی جانب سے مسلم جتوئی نے پہلا گول اسکور کیا جبکہ کراچی کی جانب سے 10 منٹوں میں وہاب شیخ نے گول کرکے مقابلہ ایک ایک گول سے برابر کردیا، اسی طرح مقرر وقت میں دونوں ٹیموں کی جانب سے بھرپور حملے کرنے کے باوجود مزید گول اسکور نہ ہوسکے جبکہ پیلنٹی شوٹس پر بھی مقرر 5.5 گول برابر رہے، بلا آخر ندیم اکرم نے گولڈن گول پر کراچی کی ٹیم کو ایک گول کرکے کامیابی حاصل کروائی، فائنل کے مہمان خاص سیکریٹری اسپورٹس و یوتھ افیئرس سندھ سید امتیاز علی شاہ تھے جنہوں نے فاتح ٹیم کے لیے 2 لاکھ اور رنر اپ ٹیم کے لیے ایک لاکھ روپے جبکہ ٹورنامنٹ کے بیسٹ پلیئر گول کیپر عبداللہ کو 50 ہزار روپے انعام دینے کا اعلان کیا، اس موقع پر محکمہ وومن ڈولپمنٹ کی صوبائی وزیر سیدہ شہلا رضا نے بطور اعزازی مہمان شرکت کرکے گرلس ہاکی ٹیم میں ہاکی اسٹک اور بال تقسیم کیے، ٹورنامنٹ کے فائنل میں حیدرآباد کے تراب علی خانزادہ اور خیرپور کے عرفان علی ڈہوٹ نے امپائرنگ کے فرائض سرانجام دیئے، ٹورنامنٹ کے فائنل میں آئے ہوئے مہمانوں میں حیدر حسین، گلفراز احمد خان، رمضان جمالی و دیگر شامل تھے جنہوں نے شائقین کے ہمراہ فائنل میچ دیکھ کر لطف اندوز ہوئے۔