یوسف رضا گیلانی کی کامیابی پر پی پی کارکنوں کا ریاض میں جشن

139

سعودی دارالحکومت ریاض میں پیپلز پارٹی کے کارکنوں اور عہدے داروں نے سینئر رہنما یوسف رضا گیلانی کی سینیٹ انتخابات میں کامیابی پر جشن منایا۔ اس موقع پر پارٹی رہنما قریب اللہ نے اپنے ساتھیوں سمیت پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سچ کا ہمیشہ بول بالا ہوتا ہے۔ حالیہ جیت یوسف رضا گیلانی کی نہیں، بلکہ جمہوریت کی ہوئی ہے، جس کے بعد عمران خان کو استعفا دینا ہوگا۔ پارٹی کارکنان محمد جاوید، ہدایت اللہ، فضل واحد کاکہنا تھا کہ پی ڈی ایم اور جمہوریت کا مستقبل روشن ہے۔ حکومت ہار چکی ہے اور پاکستان کے عوام جیت چکے ہیں۔ اب یقینا پارلیمان کے وقار میں اضافہ ہوگا۔ جمہوریت بہترین انتقام ہے۔ پریس کانفرنس سے حاجی علیم، علی لاشاری، ناصر رحمان، فہیم خان، علی حیدر، آزاد خان، پرویز خان، نسیم خان اور حبیب اللہ نے خطاب کرتے ہوئے سید یوسف رضا گیلانی کو مبارک باد پیش کی۔ آخر میں مٹھائی تقسیم کی گئی۔