نوابشاہ ،الخدمت کے تحت آرفن بچوں کا گرین پاکستان مہم کا آغاز

118

نوابشاہ(سٹی رپورٹر)الخدمت فائونڈیشن نواب شاہ (جماعت اسلامی) کی جانب سے الخدمت آرفن فیملی سپورٹ کے تحت آرفن بچوں نے گرین پاکستان مہم کا آغاز پریس کلب کے کمپاونڈ میں پودے لگا کر کیا ۔اس موقع پر صدر الخدمت انجینئر عبدالوہاب خان نے کہا کہ پاکستان میں شجر کاری کی بھرپور مہم چلانے کی ضرورت ہے ہر پاکستانی کو اپنے حصے کا پودا لگانا چاہیے اور اس کی دیکھ بھال بھی کرے تاکہ مہم کے مقاصد حاصل ہو سکیں ۔اس موقع پر صدر الخدمت نے پریس کلب کے صدر ذوالفقار علی خاصخیلی اور جنرل سیکرٹری نبی بخش بلوچ کو الخدمت کا تعارف بھی کرایا۔ پریس کلب کے عہدیداران کا کہنا تھا کہ الخدمت جہاں آرفن بچوں کی تعلیم و تربیت کا اہتمام کر رہی ہے وہاں ان کو مستقبل کا باشعور شہری بنانے کے لیے بھی کوشاں ہے ۔بچوں کے ہمراہ پروگرام کے انچارج محمد امجد بٹ بھی موجود تھے۔