دادو (نمائندہ جسارت) ضلع کونسل دادو کے سابقہ رکن اور سیاسی سماجی شخصیت مرحوم ڈاکٹر شاہ محمد نائچ کی نماز جنازہ خانپور کے قریب گاﺅں بھادر نائچ میں ادا کی گئی، نماز جنازہ میں پیپلز پارٹی کے ایم پی اے ڈاکٹر عبدالعزیز جونیجو، ضلع کونسل دادو کے سابقہ چیئرمین سردار اشرف خان سولنگی، درگاہ رانی پور کے گدی نشین آغا روشن شاہ، ڈی ایچ او دادو ڈاکٹر زاہد ڈاوچ، ضلع کونسل دادو کے سابقہ رکن شہزاد بھنڈ، سابقہ تعلقہ ناظم دادو سید ظفر علی شاہ، دادو پریس کلب کے صدر صابر بھنڈ سمیت ضلع دادو کی سیاسی، سماجی، سول سوسائٹی، کاروباری شخصیات سمیت عزیز و اقارب اور دوستوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر مرحوم کے عزیز و اقارب سمیت قریبی دوستوں کا کہنا تھا کہ مرحوم ڈاکٹر شاہ محمد نائچ علاقے کے مستحقین کے ہر دکھ میں ساتھ ہوتے تھے۔ اللہ ان کی مغفرت اور جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔