اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ(قائد اعظم )کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین اور پنجاب اسمبلی میں اسپیکر چوہدری پرویز الہی نے چیئرمین سینیٹ کے انتخابات میں یوسف رضا گیلانی کی حمایت سے معذرت کرلی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الہیٰ سے ملاقات کی، ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو چیئرمین سینیٹ کے الیکشن میں یوسف رضا گیلانی کیلئے حمایت بھی مانگی۔ ملاقات میں چوہدری برادران نے چیئرمین سینیٹ کے الیکشن میں یوسف گیلانی کی حمایت سے معذرت کرلی ہے۔ اس حوالے سے چوہدری شجاعت کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری ہمارے گھرآئے، ان کی عزت کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومتی اتحادی ہیں، حکومت کو پہلے ہی یقین دہانی کرواچکے ہیں، ہمارا شیوہ نہیں کہ کسی سے ایسا وعدہ کریں جو ہمارے اصولوں کے خلاف ہو، ان کا کہنا تھا کہ حکومت کے اتحادی ہیں اور سینیٹ میں بھی ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔