گھوٹکی میں دھماکا ، 4 بچے شدید زخمی

265

گھوٹکی: صوبہ سندھ کے ضلع گھوٹکی میں ڈی ایس پی کے دفتر کے قریب دھماکا ہوا ہے ، جس کے نتیجے میں چار بچے زخمی ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گھوٹگی پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہنا ہےکہ دھماکا اوباڑو میں ڈی ایس پی کے دفتر کے قریب ہوا ہے   اور دھماکے میں چار بچے زخمی ہوئے ہیں  جبکہ ایس پی گھوٹکی نے پولیس اقدامات و کارروائی کی تفصیلات طلب کرلیں ہیں۔

ابتدائی رپورٹس کے مطابق دھماکے سے متعلق پولیس کا کہنا تھا کہ بچے ڈبے سے کھیل رہے تھےکہ دھماکا ہوگیا جبکہ دھماکے کے فوری بعد بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرتے ہوئے علاقے کی مکمل ناکہ بندی کردی گئی ہے۔

صورت حال اس وقت مزید پچیدہ ہوئی جب زخمی بچوں کو تحصیل اسپتال اوباڑو منتقل کیا گیا ، جہاں اسپتال میں ڈاکٹر موجود نہ ہونےپر شہری مشتعل ہوگیے اور انہوں نے اسپتال میں توڑ پھوڑ شروع کردی اور اسپتال کو شدید نقصان پہنچایا ، بعد ازاں شہری زخمی بچوں کو اسپتال سے لے گیے۔

دوسری جانب آئی جی سندھ نے گھوٹکی میں ڈی ایس پی کےدفتر کےقریب مبینہ دھماکے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی گھوٹکی سےپولیس اقدامات و کارروائی کی تفصیلات طلب کرلیں ہیں۔

واضح رہے گذشتہ سال اگست میں شکار پور اور جیکب آباد میں بھی رینجرز کے ہیڈکوارٹرز کو بم حملوں سے نشانہ بنایا گیا تھا۔