اسلام آباد(خبر ایجنسیاں) سابق صدر آصف علی زرداری نے مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کو فون کیا ہے اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ،احسن اقبال، مصدق ملک اور مریم اورنگزیب پر حملے کی مذمت کی ہے۔آصف علی زرداری نے کہا کہ سیاسی رہنماؤں پر حملہ سیاسی عدم برداشت کا ثبوت ہے۔ عمران خان سیاسی شکست سے بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکے ہیں،سینیٹر مریم اورنگزیب سے توہین آمیز سلوک قابل مذمت ہے۔ عمران خان نے سیاست میں گالی اور عدم برداشت کا عنصر پیدا کیا ہے۔ پی ڈی ایم کے رہنماؤں پر حملہ سے غیر جمہوری سوچ ظاہر ہوتی ہے