رحیم یار خان: غریب شخص نے بیوی، 3 بچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی

116

رحیم یار خان/ لاہور (صباح نیوز/ اے پی پی) رحیم یار خان میں پتن مینارا روڈ کے رہائشی اقلیتی برادری کے رام چند نامی شخص نے اپنی بیوی اور بچوں کو قتل کرکے خود کشی کر لی۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ اہل علاقہ کے مطابق رام چند درزی کا کام کرتا تھا اور معاشی حالات پر بیوی
سے جھگڑا رہتا تھا، جس پر غربت سے تنگ آکر تمام افراد کو تیز دھار آلے سے قتل کرنے کے بعد خودکشی کر لی۔ پولیس کے مطابق مکان کا دروازہ اندر سے بند تھا، پولیس نے رام چند کو شدید زخمی حالت میں شیخ زید اسپتال منتقل کیا جہاں وہ بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ قتل ہونے والوں میں بیوی لکشمی عمر 30سال، 13 سالہ بیٹا پریم کمار، 10 سالہ بیٹی انجیلی اور 4 سالہ انیقہ شامل ہے۔ پولیس واقعہ کی مزید تفتیش کررہی ہے۔