مریم نواز کا ٹکٹ چلا ہے کا بیان مجرمانہ فعل ہے ، اعتزاز احسن

296

کراچی (نمائندہ جسارت ) پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اعتزاز احسن نے کہا کہ مریم نواز کا ٹکٹ چلا ہے کا بیان مجرمانہ فعل ہے جو نا اہلی کے زمرے میں آتا ہے، پی ٹی آئی مریم نواز کا بیان الیکشن کمیشن میں لے جاسکتی ہے، تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اعتزاز احسن نے مریم نواز شریف کے بیان پر قانونی نکتہ بیان کرئے ہوئے بتایا کہ ٹکٹ چلاہے تو یہ بھی مجرمانہ فعل ہے ،نا اہلی کے زمرے میں آتا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ مریم کا ٹکٹ چلنے کا بیان لالچ کے زمرے میں آتا ہے۔مریم کا ٹکٹ چلا ہے کا بیان الیکشن کمیشن میں لے جایا جا سکتا ہے۔اعتزاز احسن نے قانونی نکتہ بیان کرتے ہوئے مزید کہا کہ میری نگاہ میں یہ خطرناک معاملہ ہے جس پر نا اہلی ہو سکتی ہے۔حیدر گیلانی کی ٹیپ کے حوالے سے اعتزاز احسن نے اپنی رائے دیتے ہوئے کہا کہ حیدر گیلانی پر ای سی پی نے نوٹس لیا تو ایکشن بھی لینا ہو گا۔ سینیٹ الیکشن پر ٹیپ سے کیا اثر پڑتا ہے یہ کہنا مشکل ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹیپ پوری آ گئی ہے، لیکن یہ دیکھنا ہو گا کہ کس ارادے سے بنائی گئی۔ ٹیپ میں صورتحال واضح ہے، جو خطرناک ہے۔ حیدر گیلانی ٹیپ کی جو بھی ملکیت ہے وہ ای سی پی میں پیش کر سکتا ہے۔