اب ہم بتائیں گے عدم اعتماد کب اور کہاں ہوگا، بلاول بھٹو

374

اسلام آباد: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ اب ہم بتائیں گے عدم اعتماد کب ہوگا اور کہاں ہوگا، اب فیصلے عمران خان نہیں لیں گے ہم وزیر اعظم  کوبتائیں گےکہ عدم اعتماد کب ہوگا۔

بلاول بھٹو زرداری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم حکومت کوچین سےنہیں بیٹھنےدیں گےوزیر اعظم  کاجینا حرام کردیں گے، مجھےپتاہےکہ کس نےضمیرکےمطابق اورکس نےبغض حفیظ اوربغض عمران میں ووٹ دیا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ ہمیں پہلےپنجاب کوبچاناہے،اب اس حکومت کو کوئی نہیں بچاسکتا،ہم جانتےہیں کہ حکومت کےاپنےایم این ایزمیں کون اگلاالیکشن تیراورشیرکےنشان پرلڑناچاہتا ہے۔