شہباز شریف کے گرد گھیرا مزید تنگ، نیب نے انکوائری کی منظوری دیدی

185

قومی احتساب بیورو (نیب) نے  مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کے خلاف  ایک اور کیس میں انکوائری کرنے کی منظوری دیدی۔ شہباز شریف پر الزام ہے کہ انہوں نے سرکاری ہیلی کاپٹر  کو ذاتی معاملات میں استعمال کیا۔

بدھ کو نیب کے سربراہی اجلاس میں آٹھ ریفرنس اور دو انکوائر ی کی منظوری دیدی گئی۔

شہباز شریف پر اپنے عہد حکومت کے دوران  سرکاری خزانے کا اپنے ذاتی کاموں میں  بے دریغ استعمال کا الزام بھی عائد کیا گیا ہے۔

اجلاس میں سابق ڈائریکٹر جنرل پارک کراچی لیاقت قائم خانی  اور سی ڈی اے کے چیئرمین امتیاز احمد خلاف دائر  کیس کو انکوائری کے لیے منظور کرلیا گیا جبکہ نیب نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف کیس کی  انکوائری  بند کردی۔