پی ایس ایل 6 ملتوی کر دیا گیا

387

کورونا کیسز سامنے آنے کے بعد پی ایس ایل 6 غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردیا گیا۔

پی ایس ایل 6 میں شامل دو ٹیموں کے تین کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آئی ہے جس کے کھلاڑی 10 روز کی آئسولیشن میں چلے گئے۔

مزید تین کیسز سامنے آنے سے غیر ملکی کھلاڑی بھی پریشانی میں مبتلا ہوگئے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے مزید 3 کھلاڑیوں میں کورونا وائرس کی تصدیق کی ہے۔

کھلاڑیوں میں کورونا کی علامات ظاہر ہونے پر گزشتہ روز ان کا ٹیسٹ کیا گیا۔ کھلاڑیوں نے بدھ کو ہونے والے میچز میں شرکت نہیں کی تھی۔

پی ایس ایل 6 کی آرگنائزنگ کمیٹی آج ٹیم مالکان اور  مینجمنٹ کے ساتھ ورچوئل میٹنگ کی تھی جس میں رائے دی گئی کہ پی ایس ایل ملتوی کر دی جائے۔  کراچی کنگز کے عہدیداروں نے کہا کہ ان کے غیرملکی کھلاڑیوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وطن لوٹنے کا کہا ہے۔ آسٹریلوی کھلاڑی کرسٹین کراچی سے سڈنی روانگی کے لیے دبئی پہنچ چکے ہیں۔

تین نئے کیسز کے بعد پی ایس ایل 6 میں شریک افراد میں کورونا وائرس کا شکار ہونے والوں کی تعداد 7 ہوگئی ہے  جس میں 6 کھلاڑی اور ایک آفیشل شامل ہے