تربت (آن لائن) ایرانی سرحد کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے ایرانی فورسز کو نشانہ بنایا ہے۔ جس سے 5 ایرانی فورسز کے اہلکار ہلاک ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق حملہ ایرانی بلوچستان میں دزاب کے مقام پر کیا گیا جو پاکستانی بلوچستان کے علاقے زامران سے ملحقہ علاقہ ہے، حملے میں 5 ایرانی فورسز کے اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق حملہ آور دوایرانی اہلکاروں کو اغوا کرکے اپنے ساتھ لے گئے ہیں۔