مودی سرکار پر دباؤ بڑھانے کے لیے کسانوں کا نیا اعلان

208
دہلی: سنگھو بارڈر پر مظاہرین نے سڑک بند کر رکھی ہے، کسان تنظیموں کے رہنما احتجاجی لائحہ عمل سے متعلق پریس کانفرنس کررہے ہیں

نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارت میں مودی سرکار کے متنازع زرعی قوانین کے خلاف سراپا احتجاج کسانوں نے حکومت پر دباؤ بڑھانے کا منصوبہ تیارکر لیا ۔ کسان رہنماؤں نے 15 روزحکمت عملی کا اعلان کیا ہے،جس کے تحت 4ریاستوں کے الیکشن میں مودی کے خلاف مہم چلائی جائے گی۔ متحدہ کسان مورچہ نے سنگھو بارڈر پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نئی حکمت عملی کے تحت قومی شاہراوں کو بند کیا جائے گا۔ کسان رہنما یوگندرا یادو نے کہا کہ اس مہم کے دوران تحریک کے احتجاجی رہنما دیگر ریاستوں کا دورہ بھی کریں گے۔ واضح رہے کہ مغربی بنگال،آسام، کیرالا، تمل ناڈو میں اسمبلی کے انتخابات 2ماہ بعد ہوں گے۔