آرمی چیف کا لاجسٹک تنصیبات کا دورہ، برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات

164

راولپنڈی(آن لائن)آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے ملاقات کی ہے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہونیوالی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور مجموعی طورپر علاقائی سلامتی صورتحال بشمول افغان امن عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔علاوہ ازیںآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پیر کو راولپنڈی میں لاجسٹک تنصیبات / ورکشاپ کا دورہ کیا ۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے ورکشاپ کی مختلف تنصیبات اور انفراسٹرکچر کامعائنہ کیا جہاں فوج کیلیے وسیع پیمانے پر خصوصی ٹرانسپورٹ اشیاء کی تیار کی جاتی ہیں۔ آرمی چیف کو تیار ہونے والی مختلف سہولیات ، گاڑیوں کی اَپ گریڈیشن میکنزم اور مرکزی اسٹورز کو ہینڈل کرنے کے حوالے سے بریفنگ دی گئی ۔آرمی چیف نے گاڑیوں کی د یکھ بھال کیلیے جدید انجینئرنگ کے معیار اور جدت پسندی کو سراہااور اس تناظر میں بہترین مرمتی سہولیات و خدمات سرانجام دینے کے حوالے سے ورکشاپ کی کارکردگی اور ذمہ داری کی تعریف کی ۔ قبل ازیں آرمی چیف کا چیف آف لاجسٹک سٹاف ( سی ایل ایس ) لیفٹیننٹ جنرل اظہر صالح عباسی نے استقبال کیا ۔