سپریم کورٹ کا تاریخی فیصلہ جمہوریت کی جیت ہے،اسفندیار

153

پشاور(آن لائن) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیارولی خان نے سینیٹ انتخابات میں سیکرٹ بیلٹ کے بارے میں سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا تاریخی فیصلہ جمہوریت کی جیت ہے،ہم پہلے دن سے کہہ رہے ہیں کہ قانون سازی پارلیمنٹ کا کام ہے جسے پی ٹی آئی بے توقیر کررہی ہے۔ باچاخان مرکز پشاور سے جاری بیان میں اے این پی سربراہ نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ خوش آئند ہے، حکومتی بدنیتی ظاہر ہوچکی ہے، آرڈیننس سے ملک نہیں چلائے جاسکتے۔ یہ حکومت روز اول سے آمریت کی طرز حکمرانی پر عمل پیرا ہے، پارلیمنٹ سے آرڈیننس فیکٹری بنائی ہوئی ہے۔ حکومت اگر واقعی اوپن بیلٹ چاہتی تو اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلتی۔