نوابشاہ (سٹی رپورٹر) نوابشاہ میں ٹریفک اہلکاروں اور دکانداروں نے عوام کا جینا حرام کردیا شہر کے بڑے تجارتی مراکز میں دوکان دار اپنا سامان باہر لگاتے ہیں انتہا ہے کہ اس سامان کے بعد اپنی موٹر سائیکلوں کو کھڑا کر دیتے ہیں جبکہ سڑک پر گزرنے والی گاڑیوں کا راستہ انتہائی محدود ہوکر جاتا ہے اسکے بعد جابجا مسافروں خریدوفروخت کرنے والوں کے مابین تلخ کلامی سے بات آگے بڑھ کر لڑائی جھگڑے تک پہنچ جاتی ہے، اس پر کبھی ٹریفک پولیس کارروائی کرتی ہے اور کبھی ٹریفک پولیس اہلکاروں کو دیکھا گیا ہے کہ ان دکانداروں سے وصول کرتی نظر آتی ہے، جس کی وجہ سے دکانداروں کی موجیں لگ جاتی ہیں۔ عوام نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ دکانداروں کا سامان اور گاڑیوں کو کھڑا کرنے پر جرمانہ عائد کیا جائے تاکہ شہر کے ٹریفک مسائل پر قابو پایا جاسکے۔