سانحہ ماڈل ٹاﺅ ن کے ذمے دارقوم کے خیر خواہ نہیں ہو سکتے‘ گنڈا پور

216

اسلام آباد(آئی این پی)سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک خرم نواز گنڈاپور نے کہا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاﺅ ن بپا کر نے والے والے ملک و قوم کے خیر خواہ نہیں ہو سکتے، ظلم پر مبنی نظام کبھی کسی کو انصاف نہیں دے سکتا۔ان خیالات کااظہار انہوں نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ان کا کہنا تھا کہ اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کے الزام میںمہینوں گرفتار رہنے والے، قوم کو غربت ،مہنگائی اور بے روزگاری کی آگ میں جھونکنے والے ، حمزہ شہباز شریف ضمانت ملتے ہی قوم کا مقدر بدلنے اور پاکستان کو خوشحال بنانے کے اعلانات کرنے لگے۔انہوںنے کہا کہ برسراقتدار آنے سے قبل ہر وقت سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے انصاف کی بات کرنے والوں کو سانپ نے سونگھ لیا ہے۔یہ کیسا قانون ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے اصل ذمے داروں کو ایف اآئی آرج ہونے کے باوجود آج دن تک پوچھا نہیں گیا،سانحہ ماڈل ٹاﺅن میں ملوث اور قومی دولت کی لوٹ مار کے مجرموں کو بیرون ملک بھگا دیا گیا،3 سال ہونے کو ہیں ،جنوبی پنجاب اور ہزارہ کو کو صوبہ بنانے اور قوم کے ساتھ وعدے اور بلند بانگ دعوے اور وعدے کرنے والوں نے اپنے وعدوں سے چشم پوشی کی۔