سکھر، نیب ریفرنس میں سزا پانے والا غلام قادر بھٹو سینٹرل جیل میں فوت

349

سکھر (نمائندہ جسارت) سکھر کی احتساب عدالت سے گزشتہ روز میونسپل کارپوریشن لاڑکانہ میں کرپشن کرنے کے الزام میں نیب ریفرنس میں سزا پانے والا ملزم غلام قادر بھٹو، سینٹرل جیل سکھر میں فوت ہوگیا، جیل حکام کے مطابق متوفی کو دل کا دورہ پڑا، جسے اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا اور فوت ہوگیا، ان کی میت تمام ضروری قانونی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کی جائے گی۔ غلام قادر بھٹو کو عدالت نے گزشتہ روز سات سال قید کی سزا سنائی تھی۔ غلام قادر بھٹو کے ساتھ ڈپٹی کمشنر جاوید جاگیرانی اور گیارہ مجرموں کو عدالت سے سزا سنائی تھی۔