سکھر،یوسی کھڑی بھت مچھر مار مہم نہ چلانے کیخلاف مکینوں کا احتجاج

90

سکھر (نمائندہ جسارت) صالح پٹ کی یوسی کھبڑی بھٹ کے لاکھوں روپے بجٹ ہونے کے باجود آوارہ کتوں، مچھر مار مہم نہ چلائے جانے کیخلاف یوسی کے مکینوں کا یوسی سیکرٹری کیخلاف احتجاجی مظاہرہ، اعلیٰ حکام سے کتا اور مچھر مار مہم چلانے اور ترقیاتی کام کروانے کا مطالبہ۔ روہڑی کی نواحی تحصیل صالح پٹ کی یوسی کھبڑی بھٹ کے گاو¿ں محمد میرل شبانی میں آوارہ کتوں نے غلام سرور سیال کی بکری جبکہ صحافی ثقلین شبانی کے بکرے کو کاٹ کر زخمی کردیا۔ علاقے میں آوارہ کتوں کیخلاف کارروائی نہ کرنے پر علاقہ مکینوں لطیف ڈنو، بگن شبانی، ثقلین شبانی نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے الزام عائد کرتے ہوئے بتایا کہ یوسی کی پانچ لاکھ روپے سے زائد بجٹ ہونے کے باوجود یوسی میں نہ ترقیاتی کام اور نہ ہی مچھر، کتا مار مہم چلائی جارہی ہے، جس کی وجہ سے آوارہ کتے ہمارے مویشوں کو ہلاک اور زخمی کررہے ہیں، خدشہ ہے کہ اسکول آنے جانے والے طلبہ پر حملہ کرکے زخمی نہ کردیں، یوسی فنڈ ہڑپ کرکے عوام کو بنیادی ضرورتوں سے محروم کیا ہوا ہے۔ مظاہرین نے کمشنر، ڈپٹی کمشنر سکھر، اسسٹنٹ کمشنر، مختارکار صالح پٹ سے مطالبہ کیا کہ یوسی کھبڑی بھٹ میں فی الفور کتا مار مہم چلائی جائے اور ترقیاتی کام کروائے جائیں۔