متحدہ لیبر فیڈریشن پنجاب کے صدر الطاف حسین بلوچ کی والدہ قضائے الٰہی سے مورخہ 24 فروری کو لاہور میں 120 سال کی عمر میں انتقال کر گئی ہیں۔ مرحومہ کو ان کے آبائی گائوں سرگودھا کی تحصیل سلانوالی میں سینکڑوں سوگواران کی موجودگی میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ پاکستان مزدورمحاذ کے رہنما شوکت علی چودھری، متحدہ لیبر فیڈریشن کے رہنمائوں محمد یعقوب، محمد اکبر اور حنیف رامے نے ان کی آخری رسومات میں شرکت کی۔