مودی کو چھوٹی سی غلطی بھی بھاری پڑے گی، رحمان ملک

222

اسلام آباد (آن لائن) پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ مودی کو چھوٹی سی غلطی بھی بھاری پڑے گی، مسلح افواج کے جوانوں کو بہادرانہ و پیشہ ورانہ صلاحیتوں پر سلام پیش کرتا ہوں۔ 27 فروری پر قوم کو مبارکباد اور مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے رحمان ملک کا کہنا تھا کہ 27فروری پاک فضائیہ اور پاکستانی تاریخ کا روشن باب ہے،پاکستان ائیرفورس کے شاہینوں نے آج کے دن قوم کے سر کو فخر سے بلند کیا،انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم مودی نے غلطی سے پاکستان کو تو چھیڑا مگر جو سبق ملا وہ ہمیشہ یاد رکھے گا، مودی سن لے پوری پاکستانی قوم متحد ہے اور پاک فوج کے شانہ بشانہ لڑنے کو تیار ہے،جنگی جنون میں مبتلا مودی نے الیکشن میں فائدے کے لیے بھارتی قوم کو بیوقوف بنایا۔