اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے اطلاعات ونشریات سینیٹر شبلی فراز کا کہنا ہے کہ حمزہ اور مریم نواز کے بڑوں نے ملک میں کرپشن کے کلچر کو فروغ دیا،حمزہ اور مریم نواز کےبڑوں نے قوم کی اخلاقیات تباہ کیں۔
اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کی رہائی پر شبلی فراز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ حمزہ شہباز اپنے مفرور تایا جان سے کہیں کہ وطن واپس آجائیں،حمزہ ابھی ضمانت پر ہیں، باتیں ایسے کررہے ہیں جیسے بری ہو گئے ہوں۔
انہوں نے پاکستان کے عوام کو کنگال کیا اور اپنی جیبیں بھریں۔قوم کا پیسہ بے رحمی سے کھانے والے آج ہٹ دھرمی سے کہہ رہے ہیں کہ ان کے خلاف ایک پیسے کی کرپشن ثابت نہیں ہوئی۔اپنے دور میں انڈے اور مرغی کا ریٹ فکس کرنے والے آج بڑی بڑی باتیں کر رہے ہیں۔
— Senator Shibli Faraz (@shiblifaraz) February 27, 2021
وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ اب ہٹ دھرمی سے کہتے ہیں کہ ایک پیسے کی کرپشن ثابت نہیں ہوئی،اپنے دور میں انڈے اور مرغی کا ریٹ فکس کرنے والے آج بڑی بڑی باتیں کر رہے ہیں۔
حمزہ اور مریم نواز کے بڑوں نے ملک میں کرپشن کے کلچر کو فروغ دے کر قوم کی اخلاقیات تباہ کی۔حمزہ شہباز اپنے مفرور تایا جان سے کہیں کہ وطن واپس آجائیں۔ آپ ابھی ضمانت پر ہیں، باتیں ایسے کررہے ہیں جیسے بری ہو گئے ہوں۔عدالتی معاملات عدالت میں بتائیں میڈیا کو نہیں ۔
— Senator Shibli Faraz (@shiblifaraz) February 27, 2021
انہوں نے مزید کہا کہ عدالتی معاملات عدالت میں بتائیں میڈیا کو نہیں، ن لیگ نے پاکستان کے عوام کو کنگال کیا اور اپنی جیبیں بھریں،قوم کا پیسہ بے رحمی سے کھایا۔