سینیٹ الیکشن ‘پرویز الٰہی بلا مقابلہ انتخاب کے مرکزی کردار رہے

112

لاہور ( آن لائن ) پنجاب میں سینیٹ امیدواروں کے بلا مقابلہ انتخاب کے لیے اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے مرکزی کردارادا کیا، پرویزالٰہی نے پیپلزپارٹی اور ن لیگ سے اپنے زاید امیدواروں کے کاغذات واپس لینے کے لیے رابطے بھی کیے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق پنجاب میں سینیٹ کے بلامقابلہ انتخابات کی اندرونی کہانی میں معلوم ہوا ہے کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویزالٰہی نے بلامقابلہ انتخاب کے لیے مرکزی کردارادا کیا۔ پرویزالٰہی نے سابق صدرآصف زرداری سے فون پر رابطہ بھی کیا اور ان سے درخواست کی کہ اپنے امیدوار کے کاغذات واپس لے لیں۔ اسی طرح مسلم لیگ ن سے رابطے کے بعد ن لیگی قیادت نے بھی زاید امیدواروں کے کاغذات واپس لے لیے۔ جس کے بعد پنجاب میں بلامقابلہ انتخابات کا عمل ممکن ہوسکا۔ واضح رہے پنجاب میں سینیٹ انتخابات میں تمام 11 امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوگئے ہیں۔