کوئٹہ :منشیات برآمدگی کیس‘مجرموں کو5سال قید اور جرمانے کی سزائیں

262

کوئٹہ(نمائندہ جسارت) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد داﺅد خان ناصر نے منشیات برآمدگی کے مختلف مقدمات میں نامزد 3ملزمان کو جرم ثابت ہونے پر قید اور جرمانے کی سزائیں سنادیں۔ عدالت نے ملزم فقیر محمد کو 4کلو گرام چرس برآمد ہونے پر5سال قید اور 2لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی۔ عدم ادائیگی پر ملزم کو مزید 6ماہ قید بھگتنا ہوگی ۔ ایک اور مقدمے میں جج نے 12سو گرام چرس برآمدگی کے الزام میں ملزم آزاد خان کو جرم ثابت ہونے پر ڈیڑھ سال قید اور 10ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی۔ عدم ادائیگی پر ملزم کو مزید 3ماہ قید بھگتنا ہوگی۔ جبکہکوئٹہ کے جناح ٹاﺅن پولیس تھانے کی حدود میں ایک ہزار 560گرام چرس برآمدگی کے مقدمے میں نامزد ملزم نعمت اللہ کو بھی جرم ثابت ہونے پر 2سال قید اور 10ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی۔عدم ادائیگی پر ملزم کو مزید 3ماہ قید بھگتنا ہوگی ۔