لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی جنرل کونسل کا اجلاس 2 مارچ کواسلام آباد میں ہوگا۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کی مرکزی جنرل کونسل کا اجلاس پہلے27 فروری کوطلب کیا گیا تھا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف بذریعہ وڈیولنک خطاب کریں گے، اجلاس میں سینیٹ الیکشن اورلانگ مارچ کی حکمت عملی پرمشاورت ہوگی، اجلاس میں لانگ مارچ اور سینیٹ الیکشن پر حکمت عملی زیربحث رہےگی۔ذرائع کے مطابق مریم نواز 26 فروری سے 3 مارچ تک اسلام آبادمیں رہیں گی اور روزانہ کی بنیاد پر نوازشریف کو لندن رپورٹ کریں گی، مریم نوازپارٹی کی سینئر قیادت سمیت پی ڈی ایم رہنماو¿ں سے بھی ملاقاتیں کریں گی۔ذرائع کے مطابق یوسف رضا گیلانی سینیٹ الیکشن سےمتعلق مریم نوازسے اسلام آباد میں ملاقات کریں گے۔