لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) شہر اور گردونواح میں آوارہ کتوں کی بہتات، کتوں نے مزید 7 بچوں اور 2 خواتین سمیت 18 افراد کو کاٹ کر زخمی کردیا، جن میں 2 سالہ عبدالسایو، 4 سالہ محمد مدثر، 5 سالہ بی بی سبھائی، 6 سالہ فرحان، پیرل، 7 سالہ سہانہ بی بی، 8 سالہ اللہ ڈنو، 14 سالہ حمیدہ، 23 سالہ فدا حسین، 25 سالہ کریم بخش، 30 سالہ اوشاق، نجمہ خاتون، 35 سالہ افروز خاتون، 36 سالہ اعجاز علی، 42 سالہ ہدایت اللہ، 45 سالہ ارباب علی، 50 سالہ علی اصغر اور 51 سالہ غلام مصطفی شامل ہیں، جنہیں ورثاءکی جانب سے زخمی حالت میں چانڈکا اسپتال کے شعبہ حادثات میں قائم اینٹی ربیز ویکسین سینٹر منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے تمام متاثرین کو ویکسین اور ضروری علاج دے کر گھر بھیج دیا۔