آرمی چیف کی عراق کےوزیردفاع سے ملاقات

379

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نےعراق کےوزیردفاع سے راولپنڈی میں ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کےامور، علاقائی صورت حال اوردوطرفہ دفاعی تعاون بڑھانےسےمتعلق امورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے ترجمان شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق آرمی چیف نے دفاع سےمتعلقہ شعبوں میں معاونت کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان عراق کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔

جنرل قمر جاویدباجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عراقی عوام کی قربانیوں کو قدرنگاہ سے دیکھتا ہے، عراقی وزیر دفاع نے بھی خطےمیں امن واستحکام  کیلئےپاکستان کی کاوشوں کوسراہا۔