انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن کے زیراہتمام سٹی اسکول میں ٹریننگ پروگرام کاآغاز

515

پشاور( جسارت نیوز)خیبر پختونخوا میں بنیادی سطح پر ٹینس کے فروغ کیلیے انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن (آئی ٹی ایف) اور پاکستان ٹینس فیڈریشن (پی ٹی ایف)کے باہمی اشتراک سے جونیئر ٹینس اینشی ایٹو (جے ٹی آئی) پروگرام کے تحت گزشتہ روز سٹی اسکول حیات آباد کیمپس میں پروگرام کا آغاز ہوگیا اس موقع پر ا یک ہزار کھیلوں کی سہولتوں کے پراجیکٹ ڈائریکٹر مراد علی مہمند ‘چیئرمین کے پی ٹینس ایسوسی ایشن پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہر اور دیگر آفیشلز بھی موجود تھے ۔