وکلا چیمبرز گرانے کا معاملہ‘ اسلام آباد بار کونسل کا عدالت عظمیٰ سے رجوع

138

اسلام آباد(آن لائن)ایف ایٹ کچہری میں وکلاکے چیمبرز گرانے کے معاملے پر اسلام آباد بار کونسل نے ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف عدالت عظمیٰ میں درخواست دائر کردی۔درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے حقائق اور شواہد کو نظر انداز کیا،وکلاکیخلاف ہائیکورٹ میں درخواست دینے والا فریق ہی نہیں تھا،اسلام آباد ہائیکورٹ نے اپنے دائرہ اختیار سے تجاوز کیا ، اسلام آبادہائیکورٹ کا فیصلہ عدالت عظمیٰ کے فیصلوں کی نفی ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا 16 فروری کا فیصلہ کالعدم قراردیاجائے۔درخواست میں سی ڈی اے، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ویسٹ،ایس ایچ او تھانہ مارگلہ کو فریق بنایا گیا ہے۔