پشاور: جائداد کے تنازعے پر فائرنگ سے خاندان کے 5 افراد قتل

217

پشاور (آن لائن) خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے علاقے تھانہ سربند کی حدود میں جائداد کے تنا زع پر فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق ہو گئے ‘ہلاک شدگان میں کرم شاہ ، اس کی بیوی ،2 بیٹیاں اور ایک بیٹا شامل ہے‘ واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا۔ پولیس کے مطابق واقعے میں مقتول کرم شاہ کا سگا بھتیجا مخارف ملوث ہے ‘ مکان کی ملکیت کے حوالے سے ان میں تلخ کلامی ہوئی جس پر اس نے فائرنگ کر کے پانچوں کو قتل کردیا۔