وزیر داخلہ شیخ رشید سے قطری وزارت داخلہ کے خصوصی سفیر کی ملاقات

132

اسلام آباد (اے پی پی) وزیر داخلہ شیخ رشید سے قطر کے خصوصی سفیر مطلق بن ماجدالقہطانی کی ملاقات، شیخ رشیدنے افغان امن عمل کیلیے بات چیت کے حوالے سے قطر کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان میں پائیدار امن پاکستان کا دیرینہ خواب ہے، پاکستان قطری حکومت کی امن کی کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، افغان طالبان سے مذاکرات کا عمل جاری رہنا چاہیے اسی سے پائیدار امن قائم ہوگا۔ قطر کے خصوصی سفیر نے کہا کہ افغانستان میں پائیدار امن کیلیے پاکستان کے ساتھ مل کر کوششیں کر رہے ہیں، افغانستان میں امن خطے کی سماجی اور معاشی ترقی کیلیے ناگزیر ہے۔