کوئٹہ (آن لائن) ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی محمد قاسم خان سوری نے کہاہے کہ رواں سال کے آخر تک گوادر آئل سٹی کے منصوبے کو بھی حتمی شکل دیے جانے کاامکان ہے، ملک میں7ماہ کے دوران چمڑے کی مصنوعات کی برآمدات میں 6.86 فیصد اضافہ ریکارڈکے بعدچمڑے کی برآمدات کا حجم 34 کروڑ 4 لاکھ ڈالر بڑھ گیا۔ گزشتہ روز ٹویٹر پر اپنے بیان میں قاسم خان سوری نے کہاکہ رواں سال کے آخر تک گوادر آئل سٹی کے منصوبے کو بھی حتمی شکل دئیے جانے کاامکان ہے، میگاآئل سٹی کو 80,000 ایکڑ رقبے پر تیار کیاجائیگا جہاں گالف ریجنز سے درآمد کی جانے والی پیٹرولیم مصنوعات کی ریفائننگ اور پروسیسنگ کا عمل ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے مقامی سطح پر موبائل سازی کے فروغ کیلئے ٹیکس مراعات کے مثبت نتائج سامنے آنے لگے، تین نئی کمپنیوں نے لاہور، فیصل آباد اور کراچی میں موبائل سازی کے پلانٹ قائم کرنے کیلئے وزارت صنعت و پیداوار میں درخواستیں جمع کرا دیں۔