لاڑکانہ ،سگ گزیدگی رک نہ سکی

154

لاڑکانہ(نمائندہ جسارت) قنبر شہدادکوٹ ضلع کی تحصیل وارہ کے گاؤں تونیہ میں آوارہ کتے نے گھر کے باہر کھیلنے کے دوران حملہ کرکے 10 سالہ بچے موہن داس باگڑی کو شدید زخمی کردیا جسے اہل خانہ زخمی حالت میں چانڈکا اسپتال کے شعبہ حادثات منتقل کیا جہاں انہیں ویکسین اور طبی امداد دی گئی۔ اس موقع پر زخمی بچے کے والد لچھمن داس نے بتایا کہ میرا بیٹا گھر کے باہر کھیلنے گیا جہاں آوارہ کتے نے حملے کرکے اسے زخمی کردیا ہے۔