لورالائی ،صوبائی وزیر کاانجمن تاجران کی بھرپور حمایت کا اعلان

147

لورالائی(این این آئی) صوبائی وزیر صنعت و حرفت حاجی محمد خان طور اوتمانخیل نے اپنے ایک بیان میں انجمن تاجران کے مطالبات کی بھرپور حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ سبزی منڈی میں جو مؤقف انجمن تاجران لورالائی کے صدر عبد الواحد ناصر کا ہے ہم ان تمام مطالبات کے حق میں ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت میں ہونے کے باوجود اپنے علاقے کے عوام کے حقوق پر سودے بازی نہیں کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سبزی منڈی لورالائی میں جو غلط الاٹمنٹ ہوئی ہے اور جو اس میں ملوث پایا گیا ان کے خلاف ہر قسم کی قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس قسم کی غلط الاٹمنٹ سے قبائلی تنازعات پیدا ہوتے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لورالائی پریس کلب کے صدر خان محمد خانو کی جانب سے دیے گئے ظہرانے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ جسے عوام نے اپنے حقوق کے تحفظ کے لیے منتخب کیا ہے ہم اپنے عوام کے حقوق کا ہر حال میں تحفظ کریں گے ۔ اس موقع پر ممتاز قبائلی رہنما حاجی عبد الباقی اوتمانخیل، ملک ظریف اوتمان خیل، شریف ملا خیل، حاجی عبد امتین اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔