لاہور قلندرز کا پشاور زلمی کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کافیصلہ

694

کراچی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن کے دوسرے میچ میں لاہور قلندرز  کا پشاور زلمی کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کافیصلہ کیا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایونٹ کے دوسرے میچ میں پی ایس ایل کی مقبول ترین ٹیم لاہور قلندرز کا مقابلہ پشاور سے ہوگا جو پاکستان وقت کے حساب سے 2 بجے شروع ہوگا جبکہ آج  شام میں  تیسرے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز آمنے سامنے ہوں گی جو 7 بجے کھیلا جائے گا۔

لاہور قلندرز کے اوپنر فخر زمان کا کہنا ہے کہ سوفیصد کارکردگی کےساتھ پی ایس ایل جیتنےکیلیے بڑی محنت کی ہے، گزشتہ برس آغاز اچھا نہیں تھا لیکن مجموعی کارکردگی اچھی تھی اور  میں نے انفرادی ٹرینر کے ساتھ فٹنس پر محنت کی ہے اور فینز کو اچھے رزلٹ دوں گا۔

پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ اچھا کھیلنے کی کوشش کریں گے اور 170 سے زائد کا ہدف دینے کی بھرپور کوشش کرینگے۔