وزیر اعظم عمران خان کل پشاور جائیں گے

590
File photo

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کل بروز پیر پشاور کا دورہ کریں گے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق نوشہرہ کے حقلے پی کے 63 میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کی کامیابی اور تحریک انصاف کو شکست کے بعد وزیر اعظم کل پشاور کا ایک روز دورہ کریں گے۔

دورہ پشاور کے موقع پر وزیر اعظم عمران خان صوبائی کابینہ اور ارکان اسمبلی سے ملاقاتیں کریں گے۔  وزیر اعظم کو صوبائی حکومت کے امور پر بریفنگ دی جائے گی۔

وزیر اعظم کو پی کے 63 پر ناکامی کی وجوہات سے وزیر اعظم کو آگاہ کیا جائے گا۔

دورے کے دوران وزیر اعظم خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ محمود خان اور گورنر شاہ فرمان سے ملاقاتیں کریں گے۔ ملاقاتوں میں سینیٹ انتخابات میں امیدواروں کی کامیابی کے لیے بات ہوگی۔