این اے 75 سے پی ٹی آئی جیت چکی‘ اپوزیشن تسلیم کرے‘ اسد عمر

97

اسلام آباد (خبر ایجنسیاں) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی واصلاحات وخصوصی اقدامات اسدعمر نے کہا ہے کہ جہاں یہ جیت گئے ہیں وہ قبول‘ جہاں ہارے ہیں اس کو تسلیم نہیں کرتے ۔ ہفتے کو اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کا منشور یہ لگتا ہے کہ صرف ان نتائج کو تسلیم کیا جائے گا جہاں پی ڈی ایم جیتے‘ این اے75 سے پی ٹی آئی جیت چکی اب ہمت کریں اور عوامی فیصلے کوتسلیم کریں۔ وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے علی اسجد ملہی کو ڈسکہ کا معرکہ سر کرنے کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن فوری طور پر نتیجے کا اعلان کرے‘ کارکنان کے صبر کو نہ آزمایا جائے‘ احترام قانون کا ہو گا (ن) لیگ کا نہیں‘ اپوزیشن کے نخرے دیکھیں جہاں یہ جیت جائیں وہاں الیکشن شفاف، جہاں ہار گئے وہاں دھاندلی کا شور کردیا۔