عبدالعزیز غوری کی وفات پر جماعت اسلامی اسلام آباد کی تعزیت

82

ٹنڈو آدم (نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی زون 6 اسلام آباد کے ناظم مولانا عزیز الرحمن ، کوآرڈینیٹر الخدمت فاو¿نڈیشن زون 6 اسلام آباد وحید الدین خٹک، رفاہ یونیورسٹی اسلام آباد کے سابق ڈپٹی رجسٹرار و ناظم جماعت اسلامی یونین کونسل 47 ترنول اسلام آباد عارف محمود قریشی، سیکرٹری الخدمت فاو¿نڈیشن ضلع راولپنڈی نائب قیم جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی جاوید اختر نے ٹنڈوآدم غوری ہاو¿س پر جماعت اسلامی پاکستان کی مرکزی مجلس شوریٰ کے سابق رکن، سابق امیر جماعت اسلامی ضلع سانگھڑ و ممتاز مذہبی، سیاسی و سماجی شخصیت عبدالعزیز غوری ایڈووکیٹ کی وفات پر انکے بیٹوں طارق عزیز غوری، عمران عزیز غوری،فیصل عزیز غوری ایڈوکیٹ ،کامران عزیز غوری ایڈوکیٹ ،پروفیسر احمد جبران عزیز ،پروفیسر احمد بلال غوری اور بھتیجے سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی ٹنڈوآدم مسرور احسن غوری ایڈووکیٹ سے اظہار تعزیت کیا اور مرحوم کی مغفرت کی دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم ساری زندگی دین اسلام کی سربلندی کی کوششوں میں لگے رہے اور اس راستے میں تمام مشکلات کے باوجود اپنے نظریئے پر ڈٹے رہے وہ ہمیشہ غریبوں کے حقوق کے لیے آواز اٹھاتے تھے وہ ضلع سانگھڑ کی ایک توانا آواز تھے ان کی وفات سے غوری خاندان کا ہی نہیں بلکہ ٹنڈوآدم کے شہریوں اور جماعت اسلامی کے لیے بڑا خلا پیدا ہوگیا ہے، ایسے عظیم لوگ صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں۔ اس موقع پر ضلعی نائب امیر مشتاق احمد عادل، مقامی امیر عبدالستار انصاری ، ٹنڈوآدم بار ایسوسی ایشن کے صدر عبداللہ خٹک ایڈووکیٹ، ڈائریکٹر فریکل ایجوکیشن ادیب عالم، عدنا انصاری، مظفر علی بہلم، شکیل قریشی، عقیل احمد خان، مرزا کاشف بیگ بھی موجود تھے۔