رالپنڈی: پاکستان اورترکی کی مشترکہ فوجی مشق اتاترک11کی تربیلامیں اختتامی تقریب منعقد کی گئی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 3ہفتوں پرمحیط مشق میں انسداددہشت گردی،سرچ آپریشن،ایریاکلیئرنس شامل تھا،فوجی مشق اتاترک11میں پاکستان ایس ایس جی ترک اسپیشل فورسزنےحصہ لیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ مشقوں میں انسداد دہشت گرد آپریشنز خصوصی اہمیت کے حامل تھے،مشترکہ مشقوں میں کارڈن اور سرچ آپریشن بھی شامل تھے،دونوں ممالک کی اسپیشل فورسز نے آبادی والے علاقوں کی کلیئرنس کی مشقیں کیں۔