راجیو رام اور جو سیلسبری آسٹریلین اوپن ٹینس مینز ڈبلز فائنل میں پہنچ گئے

131

میلبورن (جسارت نیوز)امریکاکے ٹینس اسٹار راجیو رام اور ان کے برطانوی جوڑی دار جو سیلسبری رواں سال کے پہلے گرینڈ سلام آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز کے فائنل میں پہنچ گئے ۔ انہوں نے سیمی فائنل میچ میں انگلینڈ کے ٹینس ا سٹار جمی مرے اور ان کے برازیلین جوڑی دار برونو سواریز کو شکست دیکر میگا ایونٹ سے باہر کر دیا۔ جمعہ کو آسٹریلیا کے مشہور شہر میلبورن میں پہلے گرینڈ سلام میں کھیلے گئے مینز ڈبلز سیمی فائنل میچ میں امریکا کے راجیو رام اور ان کے برطانوی جوڑی دار جو سیلسبری نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئیحریف انگلینڈ کے ٹینس اسٹار جمی مرے اور ان کے برازیلین جوڑی دار برونو سواریز کو ا سٹریٹ سیٹس میں-6 اور 6 -7(2-7)سے شکست دیکر میگا ایونٹ کے فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔